طاقت اور ٹیکنالوجی کا شاہکار، '' کیا '' کی نئی الیکٹرک کار نے دھوم مچا دی

طاقت اور ٹیکنالوجی کا شاہکار، '' کیا '' کی نئی الیکٹرک کار نے دھوم مچا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  جنوبی کوریا کی موٹر ساز کمپنی '' کیا'' موٹر کارپوریشن نے بھی الیکٹرک گاڑی لانچ کردی '' کیا EV6''  کا عالمی مارکیٹ میں خیرمقدم۔
 ہنڈائے موٹر گروپ کے الیکٹرک گلوبل ماڈیولر پلیٹ فارم سے تیار ہونے والی '' کیا EV6''  800 وولٹ کے آرکیٹیکچر سے 350 کلوواٹ کے ڈی سی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن سے بھی چارج ہوسکتی ہے یادرہے دنیا کی باقی الیکٹرک گاڑیاں 400 وولٹ استعمال کررہی ہیں۔'' کیا EV6''   کا سب سے بڑا ایڈوانٹیج ہی یہ ہوگا کہ یہ گاڑی 18 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہوجائے گی۔ جبکہ گھر پر اسے 11 کلوواٹ کے چارجر سے چارج کیا جاسکےگا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-03-11/news-1646998264-6839.jpg
'' کیا EV6'' ویگن نہیں کراس اوور گاڑی  ہے جس کا GT  '' رئیر وہیل ڈرائیو'' ویرئنٹ بھی متعارف کرایا جارہا  ہے  جبکہ '' کیا EV6''   eAWD یعنی الیکٹرک آل وہیل گاڑی ہے جو محض 7.2 سیکنڈز میں زیرو سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی اہل ہے۔ عقبی حصے میں نصب  225 ہارس پاور کی موٹر  258 نیوٹن ٹارک پیدا کرنے کی اہل ہے ۔ GT  '' رئیر وہیل ڈرائیو'' ویرئنٹ میں دو موٹرز نصب ہیں جو 320 ہارس پاور اور 446 نیوٹن ٹارک پیدا کرسکتی ہیں تاہم یہ جی ٹی گاڑی محض 5.2 سیکنڈز میں زیرو سے 60 میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ پر پہنچ سکتی ہے۔ گاڑی چار ڈرائیونگ موڈز یعنی ایکو، نارمل ، اسپورٹ اور سنو میں ڈرائیو کی جاسکتی ہے۔ گاڑی میں چار بریک ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں لیول ایک تا تین میں پیڈل دبانے پر وقفے وقفے سے بریک لگتی ہے لیول ون میں فوری بریک لگائی جاسکتی ہے ۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-03-11/news-1646998264-7196.jpg
GT  '' رئیر وہیل ڈرائیو'' ایک چارج میں 310 میل کا سفر طے کرسکتی ہے جو ٹیسلا سے کہیں زیادہ ہے۔'' کیا EV6''   کے چھ مختلف ویرئنٹ پیش کئے گئے ہیں  اور پرائس ٹیگ کے حساب سے جی ٹی ویرئنٹ کی قیمت 51200 ڈالر ہے جبکہ AWD ویرئنٹ  کی قیمت 55900 ڈالر ہے اسی طرح RWD ونڈ کی قیمت 47000 ڈالر ہے اسی طرح AWD ویرئنٹ کی قیمتیں 50900ڈالر سے اسٹارٹ ہوتی ہیں  جبکہTech with Wind پیکج کی قیمت 52400 ڈالر ہے  تمام RWD ورژن سنگل چارج میں 310 میل کا سفر طے کرسکتے ہیں جکہ AWD ورژن سنگل چارج میں 274 میل کا سفر طے کرسکتے ہیں۔ RWD Trimلائٹ کی قیمت 40900ڈالر ہے ۔
گاڑی کا انٹریئر قابل دید  اور ڈرائیور کے ساتھ اس کے ہم سفروں کے لئے بھی آرام دہ ہے ٹانگیں پھیلانے کے لئے کافی جگہ دستیاب ہے جبکہ گاڑی کی لمبائی بی ایم ڈبلیو تھری سیریز کے برابر ہے ۔ HUD (ہیڈ اپ ڈسپلے )ڈیش بورڈ میں 12.3 ٹی ایف ٹی کلسٹر ہے جبکہ گاڑی کے باہر لگے کیمرے ڈیش بورڈ پر تمام ڈسپلے فراہم کرتے ہیں  ۔ انڈیکٹرز بھی HUD پر ظاہرہوتے ہیں بکلہ اگلے موڑ کی نشاندہی بھی ڈیش پر ہوتی ہے ۔ گاڑی اینڈ رائڈ آٹو اور ایپل کار پلے پر آپریٹڈ ہے ۔ کیا انفوٹینمنٹ سسٹم سے لیس ہے  میڈیا انفارمیشن ، ڈیٹا اور موسم کا حال سب 12.3 انچ کی اسکرین پر ظاہرہوگا۔اسی طرح گاڑی وائس اسسٹنٹ سے بھی لیس ہے اور آپ کے بآواز بلند دئیے گئے ہر حکم کی تعمیل ہوتی ہے۔ اونچی نیچی پتھریلی راہیں ہوں یا کشادہ سڑکیں ڈرائیور اسسٹنس سسٹم  گاڑی کو خود کار طریقے سے ہدایات دیتا ہے ۔

API Response: <html> <head><title>400 Bad Request</title></head> <body bgcolor="white"> <center><h1>400 Bad Request</h1></center> <hr><center>nginx/1.14.1</center> </body> </html>

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر