سوشل میڈیا کمپنی کی روسی اوریوکرینی صدور کی موت کے مطالبہ سےمتعلق پوسٹس کی اجازت

سوشل میڈیا کمپنی کی روسی اوریوکرینی صدور کی موت کے مطالبہ سےمتعلق پوسٹس کی اجازت
کیپشن: Social Media Permission Russia Ukraine President Post
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کمپنی نے وقتی طور پر روس، یوکرین اور پولینڈ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن یا بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی موت کا مطالبہ کرنے والی پوسٹس کی اجازت دے  دی۔

 رپورٹ کے مطابق میٹا یا فیس بک کے  ایڈمنز کو  بھیجی گئی  داخلی ای میلز کی ایک سیریز کے مطابق اس کا ذکر کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق میٹا کچھ ممالک میں فیس بک  اور انسٹاگرام صارفین کو یوکرین کے حملے کے تناظر میں روسیوں اور روسی فوجیوں کے خلاف تشدد کا مطالبہ کرنے کی اجازت دے گی۔  رپورٹ کے مطابق اندرونی ای میلز کے مطابق اس نفرت انگیز تقریر میں ایک عارضی تبدیلی پر مبنی پالیسی میں اس کا ذکربھی  کیا گیا ہے۔

جبکہ  امریکا میں قائم روسی سفارتخانے نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیس بک کی  انتہاپسندی والی سرگرمیوں کو روکا جائے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں روسی مداخلت کے بعد آن لائن اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جنگ کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔