ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انصارالسلام کے 48 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

Ansar ul Islam
کیپشن: Ansar ul Islam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے  تنظیم انصارالسلام کے 48 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی پارٹی کی قیادت کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی تنظیم انصارالسلام کے 48 رضا کاروں کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں کارِسرکار مداخلت اور دفعہ 144 کے خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب جمعیت علماء اسلام کی رضا کار تنظیم انصار الاسلام کے دس سے بارہ کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔انصار الاسلام کے رضا کار اپوزیشن ارکان کی سیکیورٹی کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچے تھے ۔

انصار الاسلام کے کارکنوں کی جانب سے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی گئی تھی جبکہ پولیس کی جانب سے جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔