پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

Disparity Reduction Allowance
کیپشن: Disparity Reduction Allowance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب کےسرکاری ملازمین کو بھی وفاق کی طرز پرالاؤنس دینے کی تجویز زیر غور، کابینہ کو سمری آج ارسال کی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب کے ملازمین کو وفاق کی طرز پر 15 فیصد ڈیسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے پرغور کیا جارہا ہے، ایپکا کی ڈیمانڈ پر محکمہ خزانہ نے سمری تیار کرلی ہے، محکمہ خزانہ آج کابینہ کو سمری ارسال کر ے گا جبکہ منظوری کے متعلق حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو ڈیسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے سے  قومی خزانے پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔  

واضح رہےکہ 3 مارچ کو خیبرپختونخوا حکومت نے بھی وفاق کی طرز پر صوبائی سرکاری ملازمین کے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمورجھگڑا نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے، الاؤنس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔محکمہ فنانس اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلیٰ کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer