لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے بنچ نے 1800 سے زائد درخواستوں پر حتمی فیصلہ جاری کردیا، درخواست گزاروں نے 2016 میں لیوی ٹیکس کی وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور ایف بی آر سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انکم سپورٹ لیوی ایک کروڑ سے زائد اثاثہ جات رکھنے والے فائلرز سے وصول کی جارہی ہے، جو آئین کی خلاف ورزی ہے.

درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت انکم سپورٹ لیوی کی وصولی کا اقدام کالعدم قرار دے۔ ایف بی آر کے وکلاء کی جانب سے درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے ایکٹ کے قانونی ہونے کا جواز پیش کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer