قومی اسمبلی کا اجلاس 14 مارچ کو بلانے کی تجویز

 قومی اسمبلی کا اجلاس 14 مارچ کو بلانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 14مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دیدی۔

 ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکرکو تجویز دی گئی ہے کہ 3 دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کرادی جائے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

واضح کہ چند روز قبل اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی  گئی۔قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس 14 دن میں بلانا ہوتا ہے، لیگل برانچ قومی اسمبلی کے مطابق اپوزیشن ریکوزیشن کے مطابق اسپیکر اب کسی بھی وقت اجلاس بلا سکتے ہیں، اجلاس بلانے کی حد 14 روز یعنی 22 مارچ بنتی ہے۔