ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے راولپنڈی کی پچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا

ICC
کیپشن: ICC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہبازعلی) آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونے والی پچ کو عالمی مقابلوں کے لیے 'غیر معیاری' قرار دیدیا۔

آئی سی سی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں پچ کو عالمی مقابلوں کے لیے غیر معیاری قرار دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 5 روز کے دوران وکٹ کے ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وکٹ پر نہ فاسٹ بولرز کیلئے کچھ تھا اور نہ ہی اسپنرز کو کوئی مدد ملی جس کی وجہ سے بیٹ اور بال میں یکساں مقابلہ نہ رہ سکا۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو کو معیار سے کم قرار دیا جارہا ہے جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے جو پانچ سالوں تک ایکیٹو رہے گا۔ ڈی میرٹ قرار دیئے گئے گراؤنڈ کو اگر 5 پوائنٹ مل جائیں تو ایک سال کی پابندی عائد ہوجاتی ہے اور اس اسٹیڈیم میں کوئی انٹرنیشنل مقابلہ نہیں کھیلا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کی پچ کو شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ میچ کے پانچ روزہ کھیل میں محض 14 وکٹیں گری تھیں اور 1187 رنز بنے تھے۔