ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ موٹر وے میں زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کون؟

سانحہ موٹر وے میں زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: لاہورسیالکوٹ موٹروےپرخاتون سےاجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، متاثرہ خاتون کابیان قلمبندکرلیاگیا۔ خاتون نےبتایاکہ عابدملہی اورشفقت علی نےپہلےلوٹا پھرجنگل میں لےجاکرزیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون نےبتایاکہ زیادتی کے دوران شفقت علی نے بچوں پر پستول تانےرکھی۔

 انسداددہشت گردی عدالت کےجج نےکیمپ جیل لاہورمیں موٹروےزیادتی کیس کی سماعت کی، متاثرہ خاتون کواس کےتینوں بچوں کےہمراہ عدالت لایاگیا،  پراسکیوشن نےمتاثرہ خاتون کابیان قلمبندکروایا۔ خاتون نےبیان دیاکہ سیالکوٹ موٹروےپرپٹرول ختم ہونےکےباعث چاروں اشارے چلاکرگاڑی کھڑی کی تھی۔ عابدملہی اورشفقت علی نےپہلےلوٹ مارکی پھربچوں کےہمراہ جنگل میں لےگئے۔

 خاتون نےبتایاکہ شفقت علی نےبچوں پرپستول تانا اورعابدملہی نےزیادتی کی، عابدملہی کےبعدملزم شفقت علی نےبھی زیادتی کانشانہ بنایا۔دوران سماعت کانسٹیبل رقیہ کابیان بھی قلمبندکیاگیا۔ کانسٹیبل رقیہ نےبتایاکہ خاتون کیساتھ زیادتی ہوئی۔ وہ متاثرہ خاتون کومیڈیکل کیلئےلےکرگئی تھی۔

عدالت میں پراسکیوشن کےگواہان، مقدمہ کےتفتیشی افسروں اوردیگر فریقین کے بیان بھی لےگئے، سماعت ساڑھےپانچ گھنٹےتک جاری رہی جسے بعدازاں 13مارچ تک ملتوی کردیاگیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer