عمر اسلم: صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت پیشی ہوئی، مسلم لیگ ن کے کارکن محمد عتیق کی پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی، پولیس اہلکار نے مکا جڑ دیا جس سے کارکن زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما میاں شہباز شریف مسلسل تیسرے دن احتساب عدالت پیش ہوئے۔ منگل کے روز آشیانہ کیس، بدھ کے دن منی لانڈرنگ کیس اور آج رمضان شوگر مل کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت پیشی ہوئی۔ عدالت میں ضمانتی مچلکوں پر حمزہ شہباز کے دوبارہ دستخط کروائے گئے، کورونا ایس او پیز کی وجہ سے کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مسلم لیگ (ن) کے کارکن محمد عتیق کی جانب سے پولیس سے بدتمیزی کی گئی، جس پر پولیس اہلکار نے لیگی کارکن کو مکا رسید کردیا اور محمد عتیق زخمی ہوگیا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطااللہ تارڑسمیت دیگر بولے کہ عمران خان کا انجام بھی قریب ہے۔
میاں شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے موجود رہی۔