ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے بند کرنے پر سکول ایسوسی ایشن کا اہم مطالبہ

تعلیمی ادارے بند کرنے پر سکول ایسوسی ایشن کا اہم مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے سکولوں کی بندش کا فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا، صدر سرونگ سکولز میاں رضا کا کہنا ہے کہ نجی ادارے پہلے ہی مالی بحران سے دو چار ہیں، فیصلہ سے چھوٹے سکولز مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے۔ 

تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش کا معاملہ، سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔ صدر میاں رضا کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، پہلے ہی ڈھائی کروڑ بچے آوٹ آف سکول ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بندش کی بجائے تعلیمی اداروں میں شفٹ سسٹم لاگو کرنا چاہیئے، نجی ادارے پہلے ہی مالی بحران سے دو چار ہیں۔ میاں رضا نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو تختہ مشق بنانے کی بجائے پبلک مقامات پر اقدامات کئے جائیں، حکومت علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فیصلہ واپس لے۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن نے 18 مارچ کو سی ای او کانفرنس طلب کرلی ہے۔ سکول ایجوکیشن کی کانفرنس سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کی زیرصدارت ہوگی، سی ای او کانفرنس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اورکورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ب فارم کا اندراج، ڈی پی سی، ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کی تعیناتی کو زیر بحث لایا جائے گا۔  

اسی طرح ڈینگی مہم، ریٹائرمنٹ، سی ایم پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ پر بھی بات ہوگی جبکہ داخلہ مہم، انکوائری کیسز، ڈویلپمنٹ بجٹ اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں منعقد کی جائے گی۔