ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 29 اپریل کو ہوگا

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 29 اپریل کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کیمطابق   کراچی سے خالی  قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ضمنی الیکشن 29 اپریل کو ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے اعلامیے کے مطابق  امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کروا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق  آر او کے فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹریبونل میں اپیلیں دائرکی جا سکیں گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب سے دستبردارہونے والے امیدوار 7  اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور الیکشن 29 اپریل کو ہو گا۔

 یاد رہے کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں این اے 249 کراچی سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا  نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو شکست دے کر سیٹ حاصل کی تھی تاہم 3 مارچ کو ہونے والے سینٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد فیصل واوڈا نے اس نشست سے استعفیٰٰ دے دیا تھا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer