(سعود بٹ) لیسکوسے تنگ صارفین کیلئےاچھی خبر، محکمہ توانائی پنجاب نےآن لائن الیکٹرسٹی شکایت پورٹل کا افتتاح کردیا۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک نےبجلی کی شکایات کےحوالےسے آن لائن پورٹل کا افتتاح کیا. ڈاکٹراخترملک کا کہنا تھا کہ پورٹل سے بجلی صارفین گھربیٹھے شکایات کا اندراج کراسکیں گے. پہلےمرحلے میں لاہورریجن کے صارفین اس سہولت سے مستفید ہوں گے،،جبکہ اگلےمرحلے میں پورٹل کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھائیں گے۔
ڈاکٹراخترملک نےمزید کہا کہ گزشتہ حکومت نےذاتی مفادات کی خاطر مہنگے منصوبے لگائے، جب دنیا متبادل ذرائع توانائی پر جا رہی تھی گزشتہ حکومت نے امپورٹڈ فیول کوترجیح دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب عوام مہنگی بجلی کی وجہ سےزیادہ بل دینے پر مجبورہے. انہوں نےکہا کہ عام آدمی کی مشکلات کا احساس ہےاوراسی لئے سستی بجلی کی پیداوار کےمنصوبےلگا رہے ہیں۔