ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

،پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات

،پنجاب کی جیلوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی اقدامات کرنا شروع کردیئے۔ پنجاب کی جیلوں میں بھی حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغاکی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں جیلوں میں کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ قیدیوں سے ملاقات کرنیوالوں کی باقاعدہ جدید انفرا ریڈ تھرمامیٹر کے ذریعے سکرینگ ہو گی اورماسک کے بغیر کسی ملاقاتی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

مومن آغا نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کیلئے باقاعدہ ٹریننگ سیشن منعقد کیے گئے ،مختلف جیلوں میں ملاقات کیلئےآنیوالے بخار اور کھانسی میں مبتلا افراد کو واپس بھیج دیاجائے ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے ایڈیشنل سیکرٹری جیل رانا ذیشان کو حفاظتی اقدامات کو  مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ۔ایڈیشنل سیکرٹری جیل کاکہنا تھا کہ تمام جیلوں میں حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، محکمہ داخلہ کےتمام افسران آگاہی مہم میں حصہ لےرہے ہیں ،جیلوں میں ماسک بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے اس وقت کورونا وائرس سے 115 ممالک متاثر ہوچکے ہیں،سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں چین،ایران ،اٹلی اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار 264 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ ایک لاکھ 18 ہزار 123 مریضوں میں سے 65 ہزار 105 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں تصدیق شدہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 14 ہوچکی ہے جن میں سے 2 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔بعد ازاں کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج 12 سالہ علی رضا میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔



 


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer