ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی اپوزیشن پر برس پڑے

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی اپوزیشن پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی اپوزیشن پر برس پڑے، کہتے ہیں ق لیگ کے دورے اقتدار میں کسی کا کاروبار بند ہوا اور نہ ہی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ آپ نے ہمارے منصوبوں کو روک دیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے سپیکر کا کہنا تھا کہ ہمارے منصوبے آگے بڑھائے جاتے تو آج یہ حال نہ ہوتا، ہم نے میٹرک تک تعلیم مفت مہیا کی شہباز شریف نے دس ہزار سکول بند کر دئیے۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مفت ادویات فراہم کی گئیں، آپ نے وزیر آباد کارڈلوجی ہسپتال کا منصوبہ روک دیا، میری تختی ہٹا دیتے اپنی لگا دیتے ہسپتال تو بنا دیتے، انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے دور کی پٹرولنگ پولیس پوسٹیں بن جاتیں تو چھوٹو گینگ نہ بنتا۔

آپ چاہتے تو بجلی کے پروجیکٹ بھی مکمل ہو جاتے، نہروں کے اوپر بجلی کے یونٹ لگا رہے تھے مگر وہ کینسل کر دئیے گئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبہ سرپلس چھوڑا تھا، ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer