میاں منشاء کی گرفتاری سے بچنے کی درخواست مسترد

میاں منشاء کی گرفتاری سے بچنے کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو معروف صنعت کار میاں منشاء کو گرفتار کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو صنعتکار میاں منشاء کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے بتایا کہ نیب نے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ جس پر بنچ نے باور کرایا کہ میاں منشاء کو نیب کی تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات میں نظرثانی کرکے نیب کو گرفتاری سے روکنے کے بارے میں الفاظ شامل کیے جائیں۔

عدالت نے کہا کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست ضمانت دائر کریں۔ میاں منشاء کے وکیل نے نشاندہی کی کہ درخواست میں نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے، اس لئے گرفتاری سے بچنے کیلئے فی الحال درخواست ضمانت دائر کرنے کی ضرورت نہیں۔ عدالت میں میاں منشاء پر برطانیہ میں 9 ملین پاونڈ کا ہوٹل مبینہ منی لانڈرنگ سے بنانے کے معاملے پر سماعت شروع ہوئی تو میاں منشاء کے وکیل نے کہا کہ میاں منشاء ملک کاسب سے بڑا صنعت کار اور ایکسپورٹر ہے۔ جس کے 10 ہزار ملازمین کام کررہے ہیں۔

نیب نے میاں منشاء اور ان کے دونوں بیٹوں کو ذاتی حیثیت میں طلب رکھا ہے۔ نیب رقم کی پاکستان سے انگلینڈ منتقلی کے ذرائع پر بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس بدنیتی ہے، آئین کی مختلف دفعات کے تحت طلبی نوٹس غیر قانونی ہے۔ درخواستگزار وکیل نے عدالت سے نیب کوگرفتاری سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔