منصوبہ نیا لیکن چلے گا پرانے انداز میں، تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کرلیا

منصوبہ نیا لیکن چلے گا پرانے انداز میں، تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) تحریک انصاف کا سابق حکومت پر تنقید کے تیر چلانے کا سلسلہ جاری اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی روایت بھی برقرار، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ چلانے کیلئے سابق حکومت کی طرز پر نیا پاکستان ہاؤسنگ کمپنی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف لاکھ تنقید کے باوجود سابق حکومت کی روش اختیار کرنا نہ بھولی، سابق وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کو پنجاب میں 56 کمپنیاں بنانے پر پی ٹی آئی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری محکمے ہونے کے باوجود کمپنیوں کا قیام من پسند افراد کو نوازنا ہے مگر تبدیلی سرکار بھی اپنے منصوبے چلانے کیلئے سابق حکومت کی ڈگر پر چل نکلی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیا پاکستان ہاؤسنگ کمپنی کے قیام کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ کمپنی بنانے کا ٹاسک وفاقی وزارت ہاؤسنگ کو دیا گیا ہے۔ احکامات کے مطابق کمپنی نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے طرز پر کام کرے گی، کمپنی کے فیصلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کرے گا۔

وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ایکٹ 2019 بنانے کی منظوری بھی دے دی، ایکٹ کا قیام بزنس رولز 1973 کے تحت کیا جائے گا جبکہ آئندہ وفاقی کابینہ کی میٹنگ سے قبل کمپنی کا تمام کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔