سٹی42: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت سینٹرل جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کر دیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی فکرمندانہ اور مدبرانہ سوچ قبل قدر ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کی اور تبادلہ خیال کیا، دونوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد سے ملاقات کرنے کے لیے پر پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کا اشکریہ ادا کیا۔
مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو زرادری کی بہت شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو کی فکرمندانہ اور مدبرانہ سوچ قبل قدر ہیں۔