رمل دلدار:ٹیک کلب میں ہاؤس آف جونیئرسکول کے سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا، رنگا رنگ سپورٹس گالا میں بچوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔
جونیئرسکول کے سالانہ سپورٹس ڈے میں بچوں نے کراٹے کا کھیل پیش کر کے اپنی طاقت اور ہمت کا بھی مظاہرہ کیا اور ٹنل ریس، بال پیکنگ ریس، فروٹ ریس، پیرامیڈ ریس، اور دیگر کھیلوں میں بھی شرکت کی، شرکا نے ایسی تقریبات کو بچوں کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ بچے تو بچے والدین اور اساتذہ کے درمیان بھی رسا کشی کے مقابلے کرائے گئے۔ سپورٹس گالا جیسے فیسٹول سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما کیساتھ ساتھ ان میں آگے بڑھنے کا بھی جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
رنگا رنگ سپورٹس گالا کا آغاز فلیگ پریڈ سے کیا گیا، تقریب میں اخوت فاؤنڈیشن کےچیئرمین ڈاکٹرامجد ثاقب، سکول کی ربن ڈانس اور ایروبکس پرفارمنس نے تو سب کے دل ہی جیت لیے۔ پرنسپل مریم رحیم سمیت والدین اور بچوں نے خصوصی شرکت کی۔