(سٹی42) 2018 کے عام انتخابات کیلئے حکمران جماعت سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں،مسلم لیگ نون کو انتخابات میں شکست دینے اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے دو بڑی سیاسی جماعتیں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی تگ و دو کررہی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھرے مجمع جوتا پڑ گیا
پنجاب کو پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا محور بنا لیا ہے جس کی وجہ سے کبھی سابق صدر آصف علی زرداری اور کبھی چیئرمین بلاول بھٹو لاہور کے دورے پر آتے ہیں۔ آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی رہنما بابر سہیل بٹ کی پہلی برسی میں شرکت کیلئے لاہور آنا تھا، مگر سیاسی مصروفیات کی بنا پر بلاول بھٹو نے دورہ لاہور ملتوی کردیا۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔ننھی زینب کے قاتل عمران نے عدالت سے رحم کی اپیل کردی
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج اسلام آباد میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے، پارٹی کے تمام سیاسی قائدین اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔