وقاص عظیم : اقتصادی سروے رپورٹ 2023.24 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 45 لاکھ 51 ہزار نوجوان بیروزگار ہیں ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے 2020-21 تک کی بے روزگاری سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں, جس کے مطابق ملک میں21-2020 میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر6.3 فیصد پر آگئی، ملک میں2018-19 میں بےروزگاری کی شرح 6.9 فیصد تھی،بے روزگاری کی شرح 2017-18 میں5.8 فیصد تھی ۔
اعدادو شمار کےمطابق ملک میں لیبرفورس کی تعداد 7کروڑ17لاکھ60 ہزار ہے،ملک میں لیبر فورس کے تحت 45لاکھ51ہزار لوگ بے روزگار ہیں،لیبرفورس کے تحت 6 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار لوگ بر سر روزگار ہیں۔