ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا، حارث اور رضوان کے منفرد ریکارڈ

Mohammad Amir, Haris Rouf, Shaheen Afridi, Imad Yousaf, Naseem Shah, City42, ICC T20 World Cup, Canada vs Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ  میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ نیویارک کے نشاؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم  میں پاکستان نے کینیڈا کو  7  وکٹوں سے شکست دے دی۔

  پاکستان کے محمد رضوان نے53  گیندوں سے  53 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، کپتان بابر اعظم  نے 33 گیندوں سے 33 رنز بنائے۔  صائم ایوب 6  اور فخر زمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کی بیٹر کِلر وکٹ کا فاتح

آج کے میچ میں پاکستان کے  اوپنر محمد  رضوان  53  رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ اس طرح وہ  نساؤ کاؤنٹی کی "بیٹر کلر پِچ"  پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے اور وکٹ کے لئے ناقابل شکست بھی ثابت ہوئے۔ آج کے میچ مین پاکستان کے سٹار باؤلر حارث رؤف نے ٹی ٹوینٹی میں تیز ترین رفتار سے سو وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی بنایا۔

پوائنٹس کا گورکھ دھندا

آج کا میچ جیت کر پاکستان اپنے گروپ   اے میں دو پوائنتس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ بھارت اور امریکہ دو دو میچ جیت کر  چار چار پوائنتس کے ساتھ پہلی دو پوزیشنز پر ہیں۔ پاکستان کو گروپ مرحلہ مین اپنا آخری میچ جیتنے کے ساتھ امریکہ کے دونوں میچ ہارنے کی صورت میں ہی سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اگر امریکی کے باقی دو میچوں میں سے کسی میچ میں بارش ہو گئی تب بھی پاکستان کھیل سے باہر نکل جائے گا۔ 

کینیڈا کی باؤلنگ

کینیڈا کے ڈیلون ہیلیگر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ انہوں نے  4 اوورز میں  18 رنز دے کر   2  وکٹیں لیں۔  جیریمی گورڈ نے ساڑھے  3  اوور کئے۔  وہ  21 رنز کے عوض ایک وکٹ لینے مین کامیاب ہوئے۔ پاکستانی نژاد کلیم ثنا نے  3 اوورز میں  21 رنز کھائے لیکن انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔ کلیم ثنا بابر اعظم کے ساتھ انڈر سکسٹین سے انڈر نائنٹین تک کھیلتے  رہے ہیں اور وہ آج بابر کی وکٹ گرانے کا عزم لے کر میدان میں آئے تھے۔ 

کینیڈا کی بیٹنگ

 کینیڈا کی ٹیم  20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  106 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی۔ کینیڈا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اوپنر  ارون جونسن نے بنائے جو   52 تھے۔ کینیڈا کےسٹار بیٹر ارون جونسن  52 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ارون نے اپنی یادگار اننگز میں  4 چھکے  اور  4 چوکے مارے۔ انہوں نے کل  44 گیندیں کھیلیں اور اپنی ٹیم کو 14 ویں اوور تک سہارا دیئے رکھا۔ کلیم ثنا نے  1 چھکے کی مدد سے  13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔  کیپٹن سعد بن  ظفر نے  10 رنز بنائے۔  ان کے سوا اب تک کوئی بیٹر ڈبل فگر مین داخل نہیں ہو سکا۔  نونیت سنگھ 4,  پرگات سنگھ  2،  نکولس کیرتن 1, شریاس نووا 2,   رویندر پال سنگھ صفر پر آؤٹ ہوئے۔  ڈیلن ہیلیگر  9  رنز پر بناٹ آؤٹ واپس گئے۔

کینیڈا کی 7 ویں وکٹ  17 ویں اوور میں گر گئی تھی اور آخری تین اوورز  میں کوئی وکٹ نہیں گری تھی تاہم رنز بھی نہ بن پائے تھے۔ کینیڈین کیپٹن سعد بن ظفر  عامر کی بال پر  محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  17 اوورز میں کینیڈا کی ٹیم  87 رنز بنا پائی ہتھی۔  کلیم ثنا  13  اور ڈیلن ہیلیگر  9  رنز پر بناٹ آؤٹ واپس گئے۔

پاکستان کی باؤلنگ

پاکستان کے عامر  3 اوورز میں 8 رنز دے کر  2 وکٹیں لیں۔ چوتھے اوور میں عامر کو مزید 5 رنز پڑ گئے۔  حارث رؤف نے 4 اوورز میں  26 رنز دے کر  2 وکٹیں لی ہیں۔  نسیم شاہ نے  4 اوورز میں  24   رنز دے کر ایک وکٹ لی، شاہین آفریدی نے چار اوورز میں    21   رنز دے کر  1 وکٹ لی۔  عماد وسیم نے  4 اوورز مین  19رنز دیئے۔ انہین کوئی وکٹ نہیں ملی۔

میچ میں کینیڈا کی پہلی وکٹ محمد عامر نے گرائی تھی۔ عامر نے اپنے پہلے اوور کی آخری گیند پر کینیڈین اوپنر  نونیت دھلیوال کی وکٹ اڑا دی تھی۔ چھٹے اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر  فخر زمان نے  پرگات سنگھ کو کیچ آؤٹ کر دیا۔  پانچ اوورز کے اختتام پر کینیڈا کا سکور  ایک وکٹ کے نقصان پر  29 رنز تھا۔ 

پہلے اوور میں شاہین آفریدی نے دو چوکے کھائے اور دس رنز دیئے جس کے بعد کیپٹن بابر اعظم نے انہیں دوسرا اوور نہیں دیا۔ ان کی جگہ عامر خان کو بال دی تاہم چھٹے اوور مین کپتان نے دوبارہ شاہین آفریدی کو ٹرائی کیا جن کی پہلی گیند پر وکٹ مل گئی۔ اب تک ہونے والے  اوورز میں سے دو  اور عامر نے کئے اور  5 رنز دیئے جبکہ نسیم شاہ نے  2 اوور کئے اور  13 رنز کھائے۔ شاہین کو پہلے اوور میں 10  رنز پرے اور دوسرے اوور میں انہیں صرف ایک رن پڑا۔ 

ٹاس

آج  میچ کا ٹاس پاکستان کے کیپٹن بابر اعظم نے جیت لیا تھا۔بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ حریف ٹیم کو دینے کا اعلان کر دیا ۔

کپتان بابراعظم نے ٹاس کے بعد میڈیا کیلئے مختصر بات کرتے ہوئے  کہا کہ ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو  شامل کیا ہے۔  کوشش کریں گے پہلے 6 اوورز کا اچھا استعمال کریں۔