قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،محمودالحسن کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی لگا دیا گیا ۔
حکومت پنجاب نے چار افسران کے تقرر و تبادلےکے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محمودالحسن کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی لگا دیا گیا ہے، احمد افنان کو ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ لگایا گیا ہے ۔ اسی طرح نبیلہ جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ سید شاہین محبوب کو سیکرٹری پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف وومن لگا دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے مذکورہ افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کا چارج لینے کا حکم دیاہے۔