ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مس پاکستان کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟  اہم رازوں سے پردہ اُٹھ گیا

2024مس پاکستان گلوبل مہوش بٹ  نے بیوٹی پیجنٹس میں خواتین کے انتخاب کے حوالے سے بہت سے رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) 2024مس پاکستان گلوبل مہوش بٹ  نے بیوٹی پیجنٹس میں خواتین کے انتخاب کے حوالے سے بہت سے رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔

سٹی42 کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مس پاکستان گلوبل مہوش بٹ کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں مختلف ممالک کی  خواتین  حصہ لیتی ہیں۔ پاکستان ایک اسلامک ملک ہے یہاں ماڈلنگ  کا پہلے کوئی ایسا رواج نہیں تھا لیکن اب یہ رواج بڑھ رہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب ہم خواتین ماڈلنگ جسی چیزوں میں آتی ہیں تو بہت لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور  آتا ہے کہ خواتین کی جسم کی پیمائش کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔   بیوٹی پیجنٹس صرف  خوبصورتی سے متعلق نہیں ہے کہ آپ کہیں یہ صرف بیوٹی کے بارے میں ہے، میں جاؤں گی اور جیت جاؤں گی۔ اس میں آپ کے انٹرویوز لیے جاتے ہیں اور  آئی کیو لیول بھی چیک کیا جاتا ہے، جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ آپ کیا کر رہی ہیں اور کیا کر سکتی ہیں تب جا کر آپ کو  منتخب کیا جاتا ہے۔

اپنی پیدائش سے متعلق بات کرتے ہوئے اُنہوں نےبتایا کہ وہ لاہور گنگارام ہسپتال میں پیدا ہوئی تھی جبکہ اُن کے والدین کا تعلق گجرات سے ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس سفر کا ارادہ 4 سال پہلے ہی کر لیا تھا۔ جب  بیوٹی پیجنٹس پاکستان میں آیا تھا تب میں نے یہ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا لیکن اس کے ساتھ میں نے اپنی پڑھائی بھی جاری رکھی ۔

اُن کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید  کہنا تھا کہ اس فیلڈ  کے حوالے سے کہاجاتا جاتا ہے خواتین کے ساتھ  بدسلوکی کی جاتی ہے اور اُنہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں۔