سٹی 42 : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے عید الاضحیٰ پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا، چھٹیوں کے دوران لیسکو کے اعلیٰ افسران کنٹرول روم میں فرائض سرانجام دیں گے۔عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران تمام شکایت سنٹرز بھی فعال رہیں گے جبکہ لیسکو کی تمام سب ڈویژنز میں بھی لائن سٹاف موجود رہے گا، چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود تمام فیلڈ سٹاف کو موبائل فون آن رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری سامان تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تمام سب ڈویژنز میں اضافی ٹرانسفارمرز اور دیگر ضروری سامان موجود رہے گا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ہدایت کی ہے کہ عید کے لیے اضافی ٹرانسفارمر، ٹرالی اور گاڑیوں کا بندوبست کیا جائے۔