سٹی42: خیبر پختونخوا میں ایک اور اداکارہ کو اداکاری کے پیشہ سے وابستہ ہونے کے جرم میں قتل کر دیا گیا۔
اداکارہ کے قتل کا یہ جرم نوشہرہ میں رپورٹ ہوا ہے۔ فائرنگ کر کے قتل کر دی گئی مقامی پشتو اداکارہ کا نام خوشبو ہے۔
نوشہرہ کے اکبر پورہ تھانے کی حدود میں اداکارہ خوشبو کو ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور کسی رکاوٹ کے بغیر فرار ہو گیا۔
پولیس نے دو مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
مقتولہ کے لواحقین مین سے ایک نے مقدمہ درج کروا، ان کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ملزمان نے اداکارہ کو قتل کیا۔