ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی سٹیڈیم کی ری موڈلنگ؛  پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا ہیڈکوارٹر قربان کر دے گا 

Pakistan Cricket Board, Remodeling of Qazafi Stadium, Champions Trophy, Qazafi Stadium Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کرکٹ بورڈ  قذافی اسٹیڈیم میں  گنجائش  بڑھا کر جدید کارپوریٹ باکسسز  بنانے  کے لئے اپنے ہیڈ کوارٹرز کی بلڈنگ قربان کر دے گا۔

پی سی بی کے ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ  پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پرائم ایونٹ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میچوں اور فائنل کے لئے قذافی سٹیڈیم کی توسیع کرنے کے منصوبہ میں مئے کارپوریٹ باکس  شامل کرنا بھی شامل ہے۔

  یہ باکسز   پی سی بی کے ہیڈکوارٹر کی عمارت کو سٹیڈیم میں شامل کر کے بنائے جائیں گے۔ کارپوریٹ باکسز کو شامل کرنے کے لئے موجودہ تعمیرات میإ ضروری ردوبدل کیا جائے گا لیکن پوری بلڈنگ کو نہیں گرایا جائے گا کیونکہ کھلاڑیوں کے  ڈریسنگ روم حال ہی میں بنے ہیں اور وہ معیار کے مطابق بہترین ہیں اس لیے وہ اپنی جگہ موجود  رہیں گے۔ دو  انکلوژرز  میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی اور موجودہ انکلوژرز  کے پیچھے سے جگہ کو شامل کر کے ان انکلوژرز کو مزید اونچا کیا جائے گا۔

لاہور، کراچی اور راول پنڈی  کے سٹیڈیمز میں نئی ڈیجیٹل سکرینیں نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور سکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر  بھی تعمیر کیا جائے گا۔