ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  نواز شریف کی جانب سے مبارکباد پر نریندر مودی نے سکیورٹی راگ چھیڑ دیا

Narendra Modi to Nawaz Sharif, India's priority security, City42 , X post
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت کے ہندوتوا پرست  وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے  سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اپنے وزیراعظم بننے پر مبارکباد کے جواب میں ایک بار پھر  جتلا دیا کہ وہ "بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی"  کو ہمیشہ ترجیح دیں گے۔

نواز شریف نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نریندر مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارک دیتے ہوئے کہا تھا کہ " آئیں نفرت کو امید سے بدل کر 2 ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں", اس کے جواب میں مودی نے ایک بار پھر اپنی حکومت کی دیرینہ پالیسی کو دہراتے ہوئے "سکیورٹی" کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے دیا۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر نریندر مودی نے اپنے آفیشل ہینڈل سے نواز شریف کی پوسٹ کا رسمی جواب دیتے ہوئے لکھا، " آپ کے پیغام کو سراہتا ہوں۔بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔"

اس پوسٹ میں نریندر مودی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا تھا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔ نواز شریف نے  یہ بھی  کہا کہ نریدری مودی کی الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔

بھارت مین لوک سبھا کے حالیہ الیکشن کے بعد  گزشتہ روز نئی دہلی میں نریندر مودی نے بعض اتحادی جماعتوں کے ووٹوں کی مدد سے لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے دعوے کے ساتھ  وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے۔