ویب ڈیسک: میاں چنوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے 20 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔
میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں 124 پندرہ ایل میں زہریلی چیز کھانے سے 20 افراد کی حالت خراب ہوگئی، متاثرین میں 9 بچے, خواتین اور مرد شامل ہیں , متاثرین کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کا علاج جاری ہے جنکی حالت بہتر ہے۔ لواحقین نے بتایا کہ بچوں نے ٹیوب ویل میں نہانے کے بعد پودے پر لگی زہریلی چیز کھالی, بچے زہریلی چیز کو گھر لے گئے جہاں گھر والوں نے کھالیا۔
اطلاع ملے پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کو بہتر سہولیات دیں جائیں۔
زہریلی چیز کا نام مبینہ طور پر ہرنولی کے نام سے سامنے آیا ہے.