جنوبی افریقا کے ہائی کمشنرنے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی

South African Cricketers will join PSL, Cty42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن الملک:پاکستان میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر متھوزیلی مادیکیزا نے پی ایس ایل کو مستقبل کا بہترین فارمیٹ قرار دے دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ہائی کمشنر   نے 24 نیوز سے بات کرتے ہوئےپاکستانی شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی کہ شائقین جنوبی افریقہ کے سٹار پلیئرز کو بہت جلد پاکستانی گراونڈز میں کھیلتے دیکھیں گے ،ساتھ ان کا کہناتھا کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی بہت گنجائش ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ ایک دوسرے کے قریب ہیں، دونوں ممالک کی مصنوعات مشترکہ ہیں ، ہمیں اپنے تاجروں کو مواقع فراہم کرنے ہیں،  پاکستان اور جنوبی افریقہ کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔

 متھوزیلی مادیکیزا کا مزید کہنا تھا کہ خود بھی پی ایس ایل دیکھتا ہوں پاکستان اور جنوبی افریقہ میں تجارتی حجم بڑھانے کی بہت گنجائش موجود ہے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے لوگوں میں باہمی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے پاکستان اور جنوبی افریقہ بہت سے عوامل کی وجہ سے قریب ہیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی مصنوعات دونوں ممالک کے عام ہونی چاہیں ہمیں اپنے تاجروں کو مواقع فراہم کرنے ہوںگے پاکستان اور جنوبی افریقہ خاص حیثیت رکھتے ہیں۔