ترکیہ ائیرلائنزکےطیارہ کی ہنگامی لینڈنگ بھی مسافر بچے کی جان نہ بچا سکی

Child dies after Turkish Airlines flight makes emergency landing in Budapest، City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک 11 سالہ بچہ استنبول سے نیو یارک جاتے ہوئے ترکش ایئرلائن کی پرواز میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔بچے کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے فوری طور پر فلائٹ کا رخ موڑ کر جہاز کو ہنگری کے دارالحمکومت بوڈاپسٹ کے ائیر پورٹ پر اتار لیا۔

بوڈاپسٹ ائیرپورٹ پر طبی عملہ جہاز کی ہنگامی لینڈنگ سے پہلے تیار موجود تھا لیکن بوڈاپیسٹ میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ اور طبی خدمات بچے کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق اتوار کو پرواز TK003 کے بوڈاپیسٹ میں اترتےہی ایئرپورٹ میڈیکل سروس کو طیارے کے اندر پہنچایا گیا، لیکن فوری طبی امداد کے باوجود بچے کو بچایا نہیں جا سکا۔

ترکیہ کی ائیر لائن کا یہ طیارہ استنبول سے نیویارک جا رہا تھا۔