ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور میں کار ،کمرشل گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر

شہر لاہور میں کار ،کمرشل گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:شہر لاہور میں کار ،کمرشل گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ، گزشتہ 5 ماہ کے دوران شہری 1129 گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مختلف علاقوں سے 202 کاریں چوری، جبکہ 6 گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، اس کے علاوہ 29 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، جبکہ 892 چوری ہوئیں۔

کار چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن سرفہرست پر ، جہاں 5 ماہ کے دوران 60 کاریں چور لے اڑے،جبکہ 4 کاریں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کار چوری کی 58 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔ 

کینٹ ڈویژن کار چوری کی 24 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سٹی ڈویژن میں 22، سول لائنز ڈویژن میں 20، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 18 کاریں چور لے اڑے۔  اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بھی ایک کار گن پوائنٹ پر چھینی گئی۔ 

کمرشل گاڑیوں کی چوری میں بھی صدر ڈویژن سرِفہرست رہا، جہاں 12 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، 250 چوری ہوئیں۔  سٹی ڈویژن میں 4 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں، 180 چوری ہو گئیں۔  کینٹ ڈویژن میں 2 کمرشل گاڑیاں چھین لی گئیں، 140 چور لے اڑے۔ 

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، 120 چوری ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 4 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، 102 چوری ہو گئیں۔ سول لائنز ڈویژن میں ایک کمرشل گاڑی چھینی گئی، 100 چور لے گئے۔

Bilal Arshad

Content Writer