ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امید ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ماہ ہو جائے گا، شہباز شریف

Shahbz Sharif speech at Sabzazar Sports Complex, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہبازشریف کا سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت نےمعاشی مشکلات کے باوجود تنخواہوں میں 35فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پوری کردیں، آئی ایم ایف نے معاہدے کے لیے زبانی یقین دہانی کرادی ہے۔   پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ اسی ماہ ہونے کا یقین ہے، آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہوئی تو قوم سے خطاب کروں گا۔

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اوور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
 وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  2018میں دھاندلی سے فسطائی حکومت آئی، اس فسطائی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو رکوادیا۔ سابقہ حکومت نے پاکستان میں ترقی کی رفتار کو ختم کردیا ۔سی پیک کے اربوں ڈالر کے منصوبے ختم کردئیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ لاہور کو صاف کرنے کا جرم کیوں کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے سستی گیس خریدنے سے گریز کیا۔سابق حکومت کے دور میں مخالفین کو جیلوں میں بھجوانے کےلیے محنت کی گئی۔ محنت معاشی بہتری کےلیے ہوتی تو آج حالات ایسے نہ ہوتے۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سانحہ 9مئی ملک دشمنی سے کم نہیں تھا۔ فوجی تنصیبات اور قائداعظم کے گھر پر کبھی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے اکسانے پر فساد برپا کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آیے گا تو اس وقت تک معاشی استحکام نہیں آسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ  گھبرانے کی بات نہٰں اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے گا۔ ہم نواز شریف کی قیادت میں اس ملک میں استحکام لائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے سبزاہ زار اسپورٹس کمپلیکس میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔