ویب ڈیسک: ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیور اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ٹریفک وارڈنز کی چھٹی کےروز 190 مقامات پر ناکہ بندی۔ درجنوں موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ سینکڑوں کو جرمانے کئے گئے.
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے شہر کے 190مقامات پر سخت ناکہ بندی کی گئی۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار سے زائد ، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 400 چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔پکڑی گئی گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ و دیگر وہیکل کی واپسی کےلئے والدین کی طرف سے بیان حلفی جمع کروایا گیا۔
اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے والدین کو مکمل آگاہی دی گئی تھی جسکے بعد کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔