بجلی چوروں کی لیسکو ٹیم پر فائرنگ، برقی املاک کو 70 لاکھ کا نقصان، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

 بجلی چوروں کی لیسکو ٹیم پر فائرنگ، برقی املاک کو 70 لاکھ کا نقصان، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:باغبانپورہ ڈویژن کی حدود میں محمود بوٹی کے علاقے میں بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم پر فائرنگ کر دی،کمپنی نے ملزمان کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ 

محمودبوٹی کےعلاقےمیں لیسکوکی ٹیم پربجلی چوروں نےفائرنگ کر دی،  باغبانپورہ ڈویژن کی لیسکو ٹیم بجلی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے گئی تھی، بجلی چوروں نے ٹرانسفارمرز  اور تاروں پر کام کرنیوالےسٹاف پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے برقی املاک کو 70 لاکھ کا نقصان پہنچا، ملازمین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ لیسکو نے کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کئے تھے۔ بجلی چوروں نے بلوں کی ادائیگی کی بجائے ڈائریکٹ سپلائی سے چوری شروع کر دی۔ ملازمین پر فائرنگ کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

ایکسئن باغبانپورہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ مقدمے میں بجلی چوری کی دفعات بھی شامل ہیں، لیسکو کی ٹیموں پر اس سے قبل بھی فائرنگ اور تشدد کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے سکیورٹی نہ ملنے سے فیلڈ سٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer