مانیٹرنگ ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے بیٹے کا نام اور پہلی تصویر سامنے آگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ گوہر خان اور زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد اداکارہ نے بیٹے کی تصویر اور نام مداحوں سے شیئر کیا ہے۔
گوہر خان نے شوہر کے ہمراہ بیٹے کو اٹھائے تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں، جس کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ انکے بیٹے کا نام ذیہان رکھا ہے، آپ کے پیار اور نیک تمناؤں کے اظہار پر مشکور ہوں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب گوہر خان نے بیٹے سے متعلق پرائیویسی رکھنے کی بھی اپیل کی۔