ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کس گاڑی پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ بڑی خبر

 Vehicles Tax suggestions
کیپشن: Vehicles Tax
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)وفاقی حکومت نے بجٹ 23-2022 میں گاڑیوں پر 50ہزار سے 5لاکھ روپے تک ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی، لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن نے ٹیکس اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے بجٹ 23-2022 میں گاڑیوں پر 50ہزار سے 5لاکھ روپے تک ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ایف بی آر نے 850 سی سی تک گاڑیوں پر 10ہزار روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز  دی ہے۔ 851 سی سی سے 1000 سی سی تک گاڑیوں پر 20 ہزار روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویزدی گئی۔

1001 سی سی سے 1300 سی سی تک گاڑیوں پر 25 ہزار روپے ٹیکس اور 1301 سی سی سے 1600 سی سی تک گاڑیوں پر 50 ہزار ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے جبکہ 1601 سی سی سے 1800سی سی تک گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

1801 سی سی سے 2000 سی سی تک گاڑیوں پر دو لاکھ روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔2001 سی سی سے 2500 سی سی تک گاڑیوں پر 3 لاکھ روپے، 2501 سی سی سے 3000 سی سی تک گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے اور 3000سی سی سے زائد  گاڑیوں پر 5لاکھ روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن نے ٹیکس اضافے کی تجویز مسترد کردی۔حکومت پہلے ہی مختلف ماڈل کی گاڑیوں پر 25ہزار سے 3لاکھ روپے تک ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔فیڈرل ایکسائز ٹیکس، سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت 5ٹیکس عائد ہیں۔

سینئر نائب صدر کار ڈیلر فیڈریشن مقصود احمد کا کہناتھا کہ کار ساز کمپنیوں کی جانب سے پہلے ہی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔صدر لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن شہزادہ سلیم نے کہا کہ گاڑیوں میں ہوشربا اضافے سے پہلے ہی کاروبار ٹھپ ہے۔حکومت کے اس اقدام سے کار ڈیلرز انڈسٹری مزید تباہ ہو جائے گئی۔ 

حکومتی تجویز کے خلاف تمام صوبوں۔کی کار فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو آئندہ ہفتے ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer