ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبرآگئی

new house made impossible
کیپشن: new house
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے، سیمنٹ کی بوری مزید 100روپے اضافے سے 1100 روپے ہوگئی ہے، دوسری جانب سیمنٹ سپلائی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی غیر اعلانیہ ہڑتال سے لاہور میں سیمنٹ کی سنگین قلت پیدا ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق تین ماہ میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 400  روپےکا اضافہ  ہوچکا ہے اور سیمنٹ کی  50 کلو کی بوری کی قیمت 1100 روپےتک پہنچ گئی ہے۔سیمنٹ ڈیلرز کا کہنا ہےکہ کمپنیوں کی طرف سے قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔

 ذرائع کےمطابق سیمنٹ کی قیمت میں اضافےکی بڑی وجہ مہنگا کوئلہ، زیادہ شرح سود اور  بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اخراجات ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ صورت حال یہی رہی تو قیمتیں مزید بڑھنےکا خدشہ ہے، عام آدمی کے لیےگھر بنانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائےگا۔ 

دوسری طرف سیمنٹ سپلائی کرنے والے ٹرانسپورٹرز نےغیر اعلانیہ ہڑتال کردی ہے جس کے باعث  لاہور شہر میں سیمنٹ کی قلت سنگین ہوگئی،سیمنٹ ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال سے قیمتیں 200 روپے تک بڑھ گئیں،سیمنٹ کی بوری 1100 سے 1200 روپے تک پہنچ گئی۔

ڈیلرز کا کہناتھا کہ 1200 روپے پر بھی سیمنٹ کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے، سیمنٹ کمپنیوں نے ٹرانسپورٹرز کو ادائیگیاں نہیں کیں،عدم ادائیگی کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز سیمنٹ نہیں لارہے ،سیمنٹ نہ ملنے سے تعمیراتی شعبے کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer