سٹی42:حکومتِ پنجاب کا لاہور شہر میں پانچ نئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے بجٹ میں گزشتہ مالی سال میں فارغ ہونے والے اہم منصوبے کو دوبارہ شامل کرلیا ۔پانچ ماڈل قبرستان شہر خاموشاں کے لئے 25 کروڑ سے زائد مختص دوبارہ شامل کردئیے گئے ۔آئندہ مالی سال دوہزار بائیس تئیس میں لاہور شہر میں نئے قبرستانوں کے لئے بجٹ تجاویز پیش کی گئیں ۔
تلس پورہ میں ماڈل قبرستان کے لئے ڈیڑھ کروڑ میں سے ایک کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی۔اس کے علاوہ رائیونڈ روڈ صوفی میلان دین پر قبرستان کے لئے چھ کروڑ ستر لاکھ کی سکیم میں ایک کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی۔صوئے آصل بیدیاں پر قربستان بنانے کے لئے چھ کروڑ کی سکیم میں ایک کروڑ رکھنے کی تجویزدی۔
کاہنہ نو اور آہلو روڈ پر دو قبرستان بنانے کے لئے بارہ کروڑ سے زائد کی سکیموں میں دو کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال میں پی ٹی آئی حکومت لاہور میں ایک بھی قبرستان نہ بناسکی تھی۔