حج قرعہ اندازی کیس کا تحریری حکم جاری

حج قرعہ اندازی کیس کا تحریری حکم جاری
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج قرعہ اندازی میں نام کے باوجود لسٹ سے نام نکالنے کے خلاف کیس کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے وزارت مذہبی امور کے مجاز افسر کو 14 جون کو متعلقہ ریکارڈ سميت پيش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو متعلقہ حج پالیسی آئندہ سماعت تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ویٹنگ لسٹ میں کامیاب ہوئے پھر پوری فیس جمع کرانے کا کہا گیا، پوری فیس جمع کرادی پھر لسٹ سے نام نکالنا ان کی حق تلفی ہے۔

درخواست گزار نے کہاکہ وزارت حج سے موصول پیغام کے مطابق فی کس ساڑھے سات لاکھ روپے متعلقہ بینک جمع کرائے، سفر کی تیاری کرنے لگے تو اچانک پیغام ملا حج کوٹہ ختم ہوگیا، رقم بینک سے واپس لےلیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حقائق کے برعکس وزارت حج کی ویب سائٹ پر اسٹیٹس تبدیل کردیا گیا، ہم وقت پر رقم جمع نہیں کراسکے۔خیال رہے کہ شہری ڈاکٹر جی اے انصاری و دیگر حج متاثرین کے کیس کی پیروی وکلاء صابری شفقت اورصادق خان کر رہے ہیں۔