پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ خزانہ پنجاب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔

آئندہ مالی سال2022-23 کے بجٹ پر محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ  عوام کی قوت خرید میں اضافے کیلئے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی اور لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، بجٹ میں کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے گی اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے کہا کہ صوبائی محصولات میں رعایت برقرار رکھی جائے گی اور آٹےکی قیمت پر سہولت پیکج بھی جاری رکھا جائے گا، بجٹ کا بڑاحصہ ترقیاتی مقاصد کےحصول پرخرچ کیا جائے گا۔ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح سماجی شعبہ کی ترقی اور معیشت کی بحالی ہو گی، بجٹ 2022-23 میں تعلیم، صحت، زراعت، مواصلات کے میدان میں کئی اہم اقدامات متعارف کروائے جارہے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کےحکام نے کہا کہ  آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، پنجاب کا بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا۔پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست ہوگا، بجٹ سرکاری ملازمین اور دیہاڑی دار طبقے کے لیےخوشخبری لائےگا۔