ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت  نے سرکاری  ملازمین کی تنخواہوں میں15فیصد اضافے کی تجویزدیدی۔ 

محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق پنجاب حکومت بھی وفاق کے مطابق تنخواہوں اور پنشن  میں اضافہ کرے گی، پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے،  اس حوالے سے ورکنگ  بھی مکمل کر لی گئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نئے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لینے سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں بجٹ تجاویز اور اے ڈی پی کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

صوبائی وزراء سردار اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، عطااللہ تارڑ، ایم پی اے ذیشان رفیق، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2022-23 کا بجٹ کل پیش کیا جبکہ پنجاب حکومت اپنا بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔