ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرمی کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی نوید سنا دی

شدید گرمی کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی نوید سنا دی
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں شدید گرمی کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے   بادل برسنے کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صوبہ پنجاب کے بیشترمیدا نی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک تاہم خطہ ٔپوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب ، بھکر، لیہ ، میانوالی، ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان،   اور لاہورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشترمیدا نی اضلاع میں بھی موسم گرم تاہم کوہستان ،چترال، دیر ،کرم ،پشاور، مردان ، وز یر ستان،چارسدہ ،سوات ، ڈ ی آ ئی خان ، بنو ں اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں  میں بھی  موسم   شدید گرم اورخشک جبکہ  کراچی، بدین اور ٹھٹھہ کے کچھ علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی آج موسم   شدید گرم اورخشک تاہم بعض ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے۔