(سٹی42)پاکستان کی معروف ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیر کےکار میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کو خوب تنقید کی گئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا، اداکارہ نے اب اس پر کھل کربات کی اور بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 2 یاداشت بھول گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کی کار میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر نیلم منیر کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی جبکہ انٹرنیٹ صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے کلاس لی،گزشتہ روز نیلم منیر ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ان کے ساتھ اداکار احسن خان بھی تھے۔
شو میں نیلم منیر نےکار میں ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر بتایا کہ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی،دو دن کے لئےیادداشت بھول گئی تھیں،نیلم منیر کا کہناتھا کہ میں نے توقع نہیں کی تھی کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا رد عمل کچھ اس طرح سے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں اس واقعے کے بعد لاہور پہنچی اور صبح اٹھی تو میرے ذہن پر اتنا دباؤ تھا کہ کراچی میں اپنے گھر کا ایڈریس بھول چکی تھی، کوئی 4 ہزار واٹس ایپ میسج مجھے مل چکے تھے اور میں ڈر گئی تھی کہ اب پتہ نہیں کیا ہوگا لیکن اللہ کا شکر سب بہتر رہا،اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ نے بنائی.
جب کہ اکثر کی رائے تھی کہ میں نے یہ ویڈیو خود بنائی در اصل یہ ویڈیو میری دوستوں نے بنائی اور اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں تھا سوائے میری اداؤں کے، اس میں نے نہ کپڑے چھوٹے پہنے تھے نہ ہی کوئی لڑکا ساتھ تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید یہ شہرت میرے نصیب میں تھی جو مجھے ملی اسے چاہے اب لوگ جو بھی سمجھیں،واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیلم منیر کی کار میں ڈانس کرتی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
View this post on Instagram