ویب ڈیسک: بالی ووڈ فلموں کی خوبصورت اداکارہ کیارا عالیہ ایڈوانی نے گہرے سمندر میں سوئمنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس پر انکے مداح کمنٹ کرتے ہوئےانہیں جل پری کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی فینس کیلئے ویڈیو اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں یوم ماحولیات کے موقع پر کیارا اڈوانی نے شاندار طریقے سے مداحوں کو یوم ماحولیات پر مبارکباد پیش کی۔کیارا نے گہرے سمندر میں سوئمنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ کیارا نے کیپشن میں لکھا ہے کہ’ ہر دن یوم ماحولیات‘ ۔ اداکارہ کو دیکھ کر مداحوں نے انہیں جل پری کہہ کہ کمنٹ کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران کیارا اڈوانی کو مختلف فلموں میں اپنے ساتھی اداکاروں کے حوالے سے وضاحت کرنے کو کہا گیا تو انہوں نےصرف سدھارتھ ملہوترا کے بارے میں بھی بات کی کیونکہ وہ ان کے ساتھ فلم شیرشاہ میں نظر آئیں گے۔کیارا نے کہا کہ سدھارتھ وہ شخص ہے جسے شیرشاہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹھیک سے جان پائی۔ وہ ایسے شخص ہیں جو سکرپٹ اور ایڈٹ کے وقت انٹیلیجینٹ ہو جاتے ہیں جب وہ اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں تو پورا فوکس ان کا اسی پر ہوتا ہے۔