برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس بنوانے والوں کیلئے بری خبر

برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس بنوانے والوں کیلئے بری خبر
کیپشن: Certificates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشادحسین:شہر کی 274 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی ہڑتال کا چوتھا روز،  دفاتر کی تالا بندی سے برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کا اجرا بدستور بند۔ شہری بنیادی نوعیت کے سرٹیفکیٹس کیلئے خوار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی 274 یونین کونسل کے سیکرٹریز نے فیلڈ دفاتر کی تالہ بندی کرکے ٹاؤن ہال میں احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے۔ شہری برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹ کیلئے روزانہ دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کوئی نہیں جو ان کی بات سنے۔

دوسری جانب مظاہرین بضد ہیں کہ بلدیاتی ایکٹ 2019 کے برعکس نوٹیفکیشن منسوخ ہونے تک ان کا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔مظاہرین سے یکجہتی کیلئے لارڈ میئر بھی پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مظاہرین احتجاج کے دوران مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

یوسی سیکریٹریز کے احتجاج نے شہریوں کو بنیادی نوعیت کے سرٹیفکیٹس سے محروم کردیاجبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیاہےکہ غیر قانونی نوٹیفکیشن واپس لےلیاجائےتو فوری احتجاج ختم کردیں گے۔