ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوراں نوں پے گئے مور

Traffic Warden Challan
کیپشن: Traffic Warden Challan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: دوسروں کا چالان کرنیوالے وارڈن کا ا پنا چالان کٹ گیا، ٹاؤن شپ میں تعینات وارڈن کی چالان ڈیوائس چوری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے وارڈنز کو چالان ڈیوائس دی گئی۔ ٹاؤن شپ میں تعینات وارڈن عمر یونس  کی چالان ڈیوائس چوری ہونے پراسے 3لاکھ 70ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کاحکم دے دیا گیا ، رقم جمع نہ کرانے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ 

دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی کے مطابق ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 روز میں 03 ہزار 736 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے چالان کئے گئے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریفک جام کا باعث بننے والی 78 وہیکلز تھانوں میں بند کر دی گئیں جبکہ 29 ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل کر دئیے گئے ہیں۔

منتظر مہدی کے مطابق صدر ڈویژن میں 1920 جبکہ سٹی ڈویژن میں 1971 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ اب ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی معطل کیا جارہا ہے۔

سی ٹی او کا مزید کہنا ہے کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کوئی بھی وائیلٹرز رعائت کا مستحق نہیں ہوگا جبکہ ون وے جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔