جنید ریاض: تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور، پیپر کا دورانیہ کم کرکے بچوں کو ایم سی کیو سوالات دیئے جائیں گے۔ 70فیصد پیپر معروضی اور باقی 30 فیصد پیپر نثری سوالات پر مشتمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرکے دو گھنٹے کرنے پر غور کیا جارہا ہے، طلباء کو ایم سی کیو سوالات دیئے جائیں گے، ایم سی کیو پیپر طلباء جلد حل کرسکیں گے۔
ستر فیصد پیپر معروضی سوالات پر ہوگا جبکہ باقی 30 فیصد پیپر نثری سوالات پر مشتمل ہوگا، پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں دس منٹ لیٹ آنے پراساتذہ وطلباء کیلئے سکول کے دروازے بند کردیئے گئے۔پسینے میں شرابور بچے و اساتذہ گھنٹوں سکول کے باہر کھڑے رہے۔ سکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ لیٹ آنے والے اساتذہ و طلباء کو کسی صورت سکول آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہر ادارے میں پندرہ منٹ کی چھوٹ دی جاتی ہے لیکن یہاں پورے وقت پر گیٹ کو تالہ لگادیا جاتا ہے۔سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیٹ آنے والے اساتذہ و طلباء کی ادارے کو ضرورت نہیں۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ معاملہ کا سخت نوٹس لیا جائے، سکول انتظامیہ کا بچوں اور اساتذہ کو لیٹ آنے پر سزا دینے کا طریقہ کار درست نہیں۔سکول ہیڈ مطیع الرحمان کیخلاف معاملہ پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔