زرعی ٹیوب ویلز پر سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ

agriculture tubewell
کیپشن: agriculture tubewell
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)وفاقی حکومت کا انوکھا اقدام ، کسانوں کو زرعی ٹیوب ویل پر دی گئی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے سے پنجاب حکومت پر دس ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔،پنجاب حکومت نے اعتراضات لگا دئیے ۔وفاقی حکومت ہر سال نیپرا ٹیرف کی مد میں پنجاب کے کسانوں کو 15 سے بیس ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے جس پر اب وزرات خزانہ نے پنجاب میں کسانوں کو نیپرا ٹیرف کی مد میں دی گئی سبسڈی کم کرنے پر پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں دی گئی سبسڈی پر اپنے خزانے سے پچاس فیصد حصہ دے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے خزانے پر پنجاب کے کسانوں کا بوجھ برداشت نہیں کرے گی لیکن وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے پنجاب پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب نے وزرات خزانہ کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے ۔کیونکہ پنجاب حکومت بجلی کی مد میں دی گئی سبسڈی پر پہلے ہی 7 ارب روپے کا سیلز ٹیکس دے رہی ہے اور وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے ان پر دس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔