(قیصر کھوکھر)محکمہ بلدیات نے گرین ایریا اور زرعی زمین پر ہاوُسنگ سکیم بنانے پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق گرین ایریا اور زرعی زمین پر ہاوُسنگ سکیم بنانے پر پابندی لگا تے ہوئے محکمہ بلدیات نے ایل ڈی اے کو زرعی زمین پر ہاؤسنگ سکیمیں روکنے کی ہدایت کر دی۔محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں کو یہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔
محکمہ بلدیات نے زرعی زمین کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالےسے محکمہ بلدیات نے لاہور شہر کے آس پاس زرعی زمین پر ہاؤسنگ سکیم بنانے سے روکنے کے احکامات کر دیے گئے ہیں۔
اگر قوانین بنا کر ان کا اطلاق کیا جائے تو نہ صرف اس سے زمین کے استعمال میں کمی ہوگی بلکہ زرعی زمینوں کے ذریعے غذائی اجناس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔