ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ایک اور دس سالہ بچہ قتل

Boy Murder
کیپشن: Boy Murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: سندر کے علاقے میں دس سال کے بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں،بچے کی لاش سندر کے علاقے میں تالاب سے ملی ہے.
پولیس حکام کے مطابق سندر کے علاقے دربار بابا شاہ علاؤالدین کے قریب مقامی افراد نے ایک تالاب میں بچے کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ بے دردی سے قتل کیے گئے بچے ریحان کا تعلق قریبی گائوں سے ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

تحقیقات کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن محمد عیسی خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیکر ملزموں کی جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پولیس نے موقع سے ملنے والے شواہد فرانزک کے لیے بھجوا دیئے ہیں۔